اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے صوبہ بتلیس میں آج ہونے والے بم دھماکے میں تین ترک سپاہی جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ سات کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بم دھماکہ آج ظہر کو صوبہ بتلیس میں ایک چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں تین افراد کے ہلاک ہونے اور پچاس سے زیادہ زخمی ہونے کی خبر ہے۔
تاہم کسی دھشتگرد ٹولے نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال میں ترکی کے کئی مقامات کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲